دارالحکومت جکارتہ میں کورونا کے بڑھتے قہر کے پیش نظر وسیع پیمانہ پر سماجی پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جکارتہ میں گورنر اینس باسویدن نے منگل کو بھی نافذ جزوی لاک ڈاؤن کو 14 دنوں کی توسیع کرکے اسے چار جون تک کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگوں سے قواعد پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔