بنگلہ دیش کے میمن سنگھ علاقے میں ہالاگھاٹ سرحد پر بی جی بی دستے کے ساتھ تصادم میں ایک بھارتی اسمگلر ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے آج یہ اطلاع دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تصادم کے دوران بی جی بی کا ایک گارڈ بھی زخمی ہوا ہے اور یہ واقعہ پیر کی رات پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنہ 2020 میں کون کون سی عالمی شخصیات کا ہوا انتقال؟
اس تصادم کی تصدیق کرتے ہوئے بی جی بی کے گوبرا کورہ کیمپ کے کمانڈر عمر فاروق نے بتایا کہ بی جی بی کے جوانوں کے ایک دستہ نے پیر کی رات کو سوریا پور میں کچھ اسمگلروں کا پیچھا کیا اور دونوں طرف سے فائرنگ ہوئی جس دوران ایک بھارتی اسمگلر ہلاک ہوگیا۔ تاہم ابھی تک اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔