سنگاپور کے محکمہ داخلہ سیکیورٹی نے بتایا کہ ملزم سب سے کم عمر نوجوان ہے جس کو دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے آئی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی برسی کے موقع پر سنگاپور میں ایک 16 سالہ نوجوان جو بھارتی نزاد پروٹسٹنٹ عیسائی ہے، اس کو دو مساجد میں مسلمانوں پر حملوں کی سازش رچنے کے الزام میں داخلی سیکیورٹی ایکٹ (آئی ایس اے) کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے پریس ریلیز میں اس کم عمر ملزم کا نام منکشف نہیں کیا ہے۔
چینل نیوز ایشیاء نے آئی ایس ڈی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ شہر کا پہلا ایسا نوجون ہے جس کو حراست میں لیا گیا جو دائیں بازو کے انتہا پسند نظریے سے متاثر ہے۔
آئی ایس ڈی نے بتایا کہ یہ نوجوان نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر سنہ 2019 میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں سے متاثر تھا جس میں 51 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ نوعمر نے کرائسٹ چرچ حملوں کی برسی کے موقع پر رواں برس 15 مارچ کو حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
آئی ایس ڈی نے کہا کہ 'وہ اسلام کے خلاف سخت دشمنی اور تشدد کے جذبے سے متاثر ہے'۔
یہ نوجوان 15 مارچ سنہ 2019 کو کرائسٹ چرچ میں ہونے والی دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے کی ویڈیو کو دیکھ کر متاثر تھا۔
آئی ایس ڈی نے کہا کہ 'اس نے عراق اور شام میں داعش (آئی ایس آئی ایس) کے ویڈیوز بھی دیکھے تھے اور اس غلط نتیجے پر پہنچا کہ داعش نے اسلام کی نمائندگی کی ہے اور اسلام نے اپنے پیروکاروں سے غیر مسلم کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان: پولیس سے جھڑپ میں ایک ہلاک، 220 سے زائد زخمی
نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں مسجد میں حملہ کرنے والے برینٹن ٹرانٹ کو اگست سنہ 2020 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
آئی ایس ڈی نے کہا کہ ملزم کے منصوبوں اور تیاریوں سے یہ واضح تھا کہ وہ برینٹن ٹرانٹ کے اقدامات اور سوچ سے متاثر تھا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نے کرائسٹ چرچ حملوں کی سالگرہ کے موقع پر اس برس 15 مارچ کو حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
آئی ایس ڈی نے بتایا کہ اس نے اسعیہ مسجد اور یوسف اسحاق مسجد کو اپنے اہداف کے طور پر منتخب کیا تھا کیونکہ یہ مساجد اس کے گھر کے قریب واقع ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے حملوں کی تیاری کے لیے دونوں مساجد پر آن لائن تحقیق کی۔
اس نے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کا لائسنس بھی خریدنے کا پلان بنایا اور سنگاپور رائفل ایسوسی ایشن میں شامل ہونے پر بھی غور کر رہا تھا۔