ETV Bharat / international

اقوام متحدہ نے بھارتی ماحولیاتی تنظیم کو ایوارڈ سے نوازا

ایوارڈ کا اعلان کوسٹا ریکا کے صدر کارلوس الوارڈو کوئساڈا نے 17 جون کو ’یوم صحرا اور خشک سالی‘ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل اعلیٰ سطحی فورم میں کیا۔

indian environmental organization
indian environmental organization
author img

By

Published : Jun 18, 2021, 9:27 PM IST

اقوام متحدہ کی انجمن صحرا مزاحمت اسمبلی (یو این سی سی ڈی) نے راجستھان میں قائم ماحولیاتی تنظیم ’فیمیلیئل فاریسٹری‘ کو رواں سال پروقار ’لینڈ فار لائف ایوارڈ‘ سے نوازا۔

خیال رہے فیمیلیئل فاریسٹری کی قیادت آب و ہوا کے کارکنان کرتے ہیں اور اس کے بانی شیام سندر جانی ہیں۔

ایک پریس ریلیز میں یو این سی سی ڈی نے کہا کہ ’’آٹھ رکنی بین الاقوامی جیوری نے بھارتی ریاست راجستھان کے فیملیئل فاریسٹری کو اس سال کے لینڈ فار لائف ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس کا کام زمین کی بحالی اور طریقۂ تحفظ ہے، یہ معاشروں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیتا ہے اور فطرت کے ساتھ ان کے تعلقات کو بہتر بناتا ہے۔ جیوری فیمیلیئل فاریسٹری کی کامیابیوں اورپیڑ کو کنبہ سے جوڑنے اور کنبہ کو گرین ممبر کے طور پر ماننے کی اس کے طریق کار سے متاثر ہوا ہے۔''

اس ایوارڈ کا اعلان کوسٹا ریکا کے صدر کارلوس الوارڈو کوئساڈا نے 17 جون کو ’یوم صحرا اور خشک سالی‘ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک ورچوئل اعلیٰ سطحی فورم میں کیا۔ کوسٹا ریکا نے اس سال معائنہ کے عالمی پروگرام کی میزبانی کی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.