ETV Bharat / international

Beijing Winter Olympics: بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں بھارت شرکت نہیں کرے گا

بھارت 2022 کے سرمائی اولمپکس Beijing Winter Olympics کی افتتاحی یا اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا کیونکہ چین نے اولمپک مشعل ریلے میں چینی فوج کے ایک ایسے سپاہی کو مشعل برداروں میں شامل کیا ہے جو بھارت کے ساتھ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں بھارت کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔

India will not attend the opening and closing ceremonies of the Beijing Olympics
بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں بھارت شرکت نہیں کرے گا
author img

By

Published : Feb 3, 2022, 9:36 PM IST

بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیجنگ میں جمعہ سے شروع ہونے والے سرمائی اولمپک Beijing Winter Olympics کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں حصہ نہیں لے گا۔

وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز کہا کہ بھارت 4 فروری سے بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات میں شرکت نہیں کرے گا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین اولمپک گیمز کو سیاسی رنگ دے رہا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے فوجی کمانڈر کو اس طرح عزت دینے کے چین کے اقدام کو افسوسناک قرار دیا۔

چین کی طرف سے پی ایل اے کے گلوان ویلی کمانڈر کو سرمائی اولمپک مشعل سے نوازنے کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا، "ہم نے اس معاملے پر رپورٹس دیکھی ہیں۔اور یہ افسوس کی بات ہے کہ چین نے اولمپکس جیسے ایونٹ کو سیاسی رنگ دینے کا انتخاب کیا ہے۔

واضح رہے کہ چین نے اولمپک مشعل ریلے میں پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ایک ایسے سپاہی کومشعل برداروں میں شامل کیا ہے ، جو بھارت کے ساتھ مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں بھارت کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں بری طرح زخمی ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Arif Khan Leaves for Winter Olympics: محمد عارف خان سرمائی اولمپکس 2022 کے لیے روانہ

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین کے اس اقدام کی وجہ سے بیجنگ میں بھارتی سفارت خانے کا کوئی بھی سفارت کار اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا۔

دریں اثنا، پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ششی شیکھر ویمپتی نے جمعرات کے روز ٹویٹ کیا کہ دوردرشن کا ڈی ڈی اسپورٹس چینل بیجنگ میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی اور اختتامی تقریبات کو ٹیلی کاسٹ نہیں کرے گا۔

خیال رہےکہ چین نے اولمپک کی تین روزہ مشعل ریلے میں پی ایل اے کے ریجیمنٹ کمانڈر چی باؤ کے ہاتھوں شروع کروانے کا فیصلہ کیا ہے جو پانچ مئی 2020 کو گلوان وادی میں فوجی جھڑپ میں شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا۔

امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے رکن جم رک نے اس بات کے لیے چین پر کڑی تنقید کی ہے اور اس کے اقدام کو 'شرمناک' قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، "امریکہ ایغوروں کی آزادی اور بھارت کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھے گا۔

کئی مغربی ممالک اس سے قبل مختلف وجوہات سے بیجنگ اولمپک گیمز کے سفارتی بائیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ بیجنگ اولمپکس 4 سے 20 فروری تک منعقد ہوں گے۔

15 جون 2020 کو مشرقی لداخ میں سرحدی تنازعہ وادی گلوان میں تنازعہ کے بعد بڑھ گیا۔اس جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 جوان شہید ہوئے۔ جبکہ گزشتہ سال فروری میں چین نے باضابطہ طور پر اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اس کے بھی پانچ فوجی افسران اور سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔ لیکن اب نئی رپورٹ میں چینکے بھی زیادہ فوجیوں کے ہلاک ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.