نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارت اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قائم ہونے کی سالگرہ پر دونوں ملکوں کے شہریوں کو مبارکباد دی اور بھارت کی ترقی کے سفر میں یہودی برادری کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیاکہ دونوں ممالک آنے والی دہائیوں میں باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم India-Israel Relations, Ret New Goals کریں گے۔
مودی نے دوردرشن پر ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ 'آج کا دن بھارت اور اسرائیل کے تعلقات India-Israel Relations میں خاص اہمیت کا دن ہے۔ 30 سال پہلے سفارتی تعلقات مکمل طور پر قائم ہوئے تھے اور یوں ہمارے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ باب نیا ہے لیکن ہمارے ملکوں کے درمیان صدیوں سے قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی برادری بھارتی سماج میں بغیر کسی تفریق کے رہی ہے اور پنپا ہے۔ اس نے ہماری ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت امسال اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے جبکہ اسرائیل اگلے سال اپنی 75 ویں سالگرہ منائے گا۔ باہمی تعاون کے نئے اہداف طے کرنے کا اس سے بہتر موقع اور کیا ہوگا۔
انہوں نے 30 سال کے اس اہم سنگ میل 30-years of India-Israel friendship پر بھارت اور اسرائیل کے شہریوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انھیں یقین ہے کہ بھارت -اسرائیل دوستی آنے والی دہائیوں میں باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔
یو این آئی۔