شیخ ربیع العالم نے کہا کہ 1971 میں اندرا گاندھی کی حکومت کی حمایت کے بغیر ہم پاکستان کو ہرا نہیں سکتے تھے۔ بنگلہ دیش کی آزادی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات برقرار تھے۔ بعد میں ہندوستان اپنے مفاد میں بنگلہ دیش میں حکومت کا یک جماعتی نظام دیکھنا چاہتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام کا ماننا ہے کہ ہندوستان عوامی لیگ حکومت کے برقرار رکھنے کی توقع کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کی تشکیل نو کے لیے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم نہیں ہوتے یہ ایک ناکام ادارہ ہی رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
Bangladesh 50th Anniversary in Patna: بنگلہ دیش کے پچاس سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد
شیخ ربیع العالم نے کہا کہ بنگلہ دیش اب بھی مغربی ممالک کے دباؤ میں ہے۔ انہوں نے حکومت کے کئی رہنماؤں کے ذریعہ جماعت اور بی این پی کا ایک ساتھ ذکر کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی اور جماعت دو الگ الگ جماعتیں ہیں۔
یو این آئی