ETV Bharat / international

بھارت کا پاکستان کو انتباہ - جو ابھی پاکستان کے قبضے میں ہے

ہندوستان نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کو محض واحد تنازع قرار دیتے ہوئے تلخ لہجے میں پڑوسی ملک سے کہا ہے کہ وہ پی او کے کو پوری طرح سے خالی کرے اور ایک عام ملک بننے کے لئے شدت پسندوں کو اخلاقی، مالی اور دیگر طرح سے حمایت دینا بند کرے۔

بھارت کا پاکستان کو انتباہ
بھارت کا پاکستان کو انتباہ
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 10:55 PM IST

ہندوستان نے اقوام متحدہ کے 75 ویں سیشن میں اپنے خطاب کے دوران پاکستان کو یہ وارننگ دی۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل مشن کے فرسٹ سکریٹری میجیتو ونیتو نے ہندوستان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر کے ان سبھی علاقوں کو خالی کردینا چاہئے جہاں اس نے غیرقانونی طور سے قبضہ کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر میں اب صرف ایک ہی واحد تنازع وہاں کے اس حصے سے جڑا ہے جو ابھی پاکستان کے قبضے میں ہے۔‘‘

بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر ہندوستان کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور وہاں نفاذ قانون ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

'اے پی ایم سی کے باہر پیداوار فروخت کرنے سے کاشتکاروں کو فائدہ'

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو اپنے خطاب کے دوران کشمیر کے سلسلے میں ہندوستان مخالف بیان دیا جس کا ہندوستان نے سخت اعتراض کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو پانچ اگست 2019 کو کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے والے فیصلے کو رد کرنا ہوگا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.