ETV Bharat / international

بھارت اور ویتنام نے آبی سروے کے میدان میں تعاون کا معاہدہ کیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ویتنام کے وزیر دفاع جنرل شیان لچ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو طرفہ بات چیت کی۔ جس کے بعد ان دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے آبی سروے دفاتر کے مابین ہوا ہے۔

بھارت اور ویتنام نے آبی سروے کے میدان میں تعاون کا معاہدہ کیا
بھارت اور ویتنام نے آبی سروے کے میدان میں تعاون کا معاہدہ کیا
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 10:53 PM IST

بھارت اور ویتنام نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم اقدام کرتے ہوئے آج آبی سروے کے میدان میں تعاون بڑھانے سے متعلق نظام نافذ کرنے والے دستاویزات پر دستخط کیے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور ویتنام کے وزیر دفاع جنرل شیان لچ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے دو طرفہ بات چیت کی۔ جس کے بعد ان دستاویزات پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے آبی سروے دفاتر کے مابین ہوا ہے۔ اس سسٹم سے دونوں ممالک آبی سروے سے متعلق اعداد و شمار شیئر کریں گے اور شپنگ چارٹ بنانے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ویتنامی ہم منصب سےاپیل کی کہ دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کو قریبی تعاون کے لئے ادارہ جاتی فریم ورک معاہدے کو حتمی شکل دینا چاہئے۔ انہوں نے 'خود کفیل ہندوستان' اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک مضبوط اور خود کفیل ہندوستان ویتنام جیسے دوست ملک کی صلاحیت کی تعمیر میں مددکرے گا۔'

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون سے وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ یہ ان کے مابین مجموعی اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک مضبوط ستون ہے۔ انہوں نے مختلف موجودہ منصوبوں اور مستقبل کے دوطرفہ دفاعی معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا کہ کووڈ وبا کے باوجود دونوں ممالک کی مسلح افواج میں مثبت ہم آہنگی بنی ہوئی ہے۔ وزرائے دفاع نے دفاعی صنعت کی استعداد کار کی تعمیر، تربیت اور اقوام متحدہ کے امن فورس کی سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔

ویتنام کے وزیر دفاع نے سنگھ کو ویتنام کے ذریعہ ورچوئل ذرائع سے آئندہ 10 دسمبر کو منعقد کی جانے والی اے ڈی ایم ایم پلس کی میٹنگ میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.