ETV Bharat / international

برازیل کے ساتھ چار ایم او یو کو کابینہ کی منظوری - India and Brazil will signed on MOU

یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقر پر بطور مہمان خصوصی بھارت آنے والے برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کے دورے کے موقع پر ان قراردادِ مفاہمت پر دستخط کیے جائیں گے۔

برازیل کے ساتھ چار ایم او یو کو کابینہ کی منظوری

author img

By

Published : Jan 22, 2020, 8:20 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 12:59 AM IST

مرکزی کابینہ نے برازیل کے ساتھ تیل ، گیس اور معدنیات سمیت چار قراردادِ مفاہمت (ایم او یو) پر دستخط کے لیے بدھ کےر وز منظوری دے دی۔

یوم جمہوریہ کی تقریب کے موقر پر بطور مہمان خصوصی بھارت آنے والے برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کے دورے کے موقع پر ان قراردادِ مفاہمت پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئے کابینہ کے اجلاس میں ان قراردادِ مفاہمت کو منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیر پرکاش جاؤڑیکر نے بتایا کہ دونوں ممالک تیل اور قدرتی گیس میں تعاون بڑھانے کے لیے ایک قرار کریں گے۔

اس کے تحت ایک دوسرے کے یہاں تیل اور گیس کی تحقیق،پیداوار، ریسرچ اور ترقی کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں برازیل، بھارت اور تیسری دنیا کے ممالک میں سیال قدرتی گیس کے منصوبوں میں تعاون کے واقع بھی ایم او یو کے تحت تلاش کیے جائیں گے۔

کان کنی کی وزارت کےتحت لینڈ سروے آف انڈیا اور برازیل لینڈ سروے محکمہ کے درمیان ارضیات اور معدنیات کے وسائل کےمیدان میں تعاون پر بھی ایم او یو ہوگا۔

کم عمر بچوں کی دیکھ بھال اور ان کی صحت کے بارے میں خواتین و اطفال کی ترقی اور برازیل کی شہریت کی وزارت کے درمیان دو طرفہ تعاون پر قرار ہوگا۔

دونوں ملک ایک دوسرے کی اچھی پالیسیز سیکھنے اور انھیں اختیار کرنے کی سمت میں کام کریں گے۔

مجرمانہ امور میں باہمی قانونی تعاون پر بھی دونوں ممالک ایک ایم او یو کریں گے۔ اس سے دونوں ممالک میں مجرمانہ مقدمات کی تفتیش اور سماعت آسان ہوگی۔

Intro:Body:

Saleem 1 

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 12:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.