نائب وزیر صحت این اوسین بائیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2234 ٹسٹ کیے گئے جن میں سے 38 مریض کورونا سے متاثر پائے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ان میں سے دو نئے معاملے طبی عملہ سے جڑے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کی تعداد 275 ہوگئی ہے جن میں 230 ٹھیک بھی ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں 23 نئے مریض ٹھیک ہوگئے ہیں اور ابھی تک کورونا سے متاثرہ کل 980 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ مسٹر اوسین بائیف نے کہا کہ اس وقت ہسپتالوں میں 409 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ جن میں سے چار آئی سی یو میں ہیں۔ وزیر موصوف نے عید الفطر کے تہوار کے دوران لوگوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔