میڈیا ذرائع کے حوالے سے موصول اطلاعات کے مطابق محکمہ صحت نے کہا ہے کہ ان میں سے 39 متاثرین میں وائرس کی مقامی منتقلی ہوئی، جبکہ ان میں سے 10 بیرون ملک سے واپس لوٹ مہاجر متاثرین ہیں۔
بیجنگ میں 36 نئے متاثرین ہیں، 13 جون کے اعداد و شمار میں بھی بیجنگ میں اتنے ہی متاثرہ افراد کی تصدیق ہوئی تھی، ملک میں نئے متاثرین میں اچانک اضافے کے بعد وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
چین میں اب تک 83181 افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔ جبکہ کل 4634 اموات ہوئی ہیں۔
چین کورونا کے اے سمپٹومیٹک کیسز کو مصدقہ متاثرین میں شمار نہیں کرتا۔