ETV Bharat / international

بغداد میں دھماکہ، 4 ہلاک 30سے زائد زخمی - عراق کے دارالحکومت بغداد

عراق کے دارالحکومت بغداد کے صوبہ بابل میں جمعہ کو ایک موٹرسائیکل میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

بغداد میں دھماکہ، 4 ہلاک 30سے زائد زخمی
author img

By

Published : Aug 24, 2019, 12:12 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:26 AM IST

ژنہواکے حوالہ سے ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ جمعہ کی شام کو دارالحکومت بغداد سے 80 کلومیٹر دور المسیب شہر کے بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں ایک موٹر سائیکل میں ہوا۔ دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی دکانوں اور آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

صوبہ بابل کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھماکہ میں 39 افراد کو چوٹیں آئی ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اب تک حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق گزشتہ کچھ عرصہ سے دہشت گردی کی وجہ سے عدم استحکام سے گزر رہا ہے لیکن 2017 کے بعد عراق کے سیکورٹی کے حالات کو بہترہوتے دیکھا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 2:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.