مقامی خبر رساں ایجنسی خامہ پریس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہیلمند، ننگرهار اور قندھار صوبوں میں یہ مہم چلائی۔
خیال رہے افغان سیکورٹی فورسز طالبان دہشت گردوں کے خلاف مسلسل مہم چلا رہے ہیں۔ افغان فوج نے آئی ایس کے خلاف اپنے حملہ تیز کر دیئے ہیں۔ آئی ایس نے ایک ہفتے پہلے کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوئے دھماکے کی ذمہ داری لی تھی۔ اس حملہ میں 80 سے زائد افراد ہلاک اور 180 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔