عمران خان نے اردن کے شاہ کو کشمیر کے حوالہ سے بھارت کی مبینہ 'غیر قانونی' کارروائیوں اور 'جابرانہ پالیسیوں 'سے آگاہ کرایا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے وہاں نہ صرف انسانی بحران گہراہو گیا ہے بلکہ علاقے کی امن و سلامتی بھی متاثر ہوئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارت یکطرفہ قدم اٹھا کر مبینہ متنازع علاقے میں آبادی کے توازن کو تبدیل کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ یہ نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بلکہ بین الاقوامی قانون کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو بھارت کی ان کارروائیوں کا نوٹس لینا چاہیے اور جموں و کشمیر میں دبے کچلے لوگوں کے لیے اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔