ETV Bharat / international

نیپال کے اسپنر سندیپ لمیچھانے کورونا سے متاثر - کورونا وائرس

نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچھانے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔

نیپال کے اسپنر سندیپ لمیچھانے کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Nov 28, 2020, 2:36 PM IST

نیپال کے لیگ اسپنر سندیپ لمیچھانے کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اس کی اطلاع دی۔

لمیچھانے کو بدھ کے روز سے جسم میں درد تھا اور فی الحال وہ گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔

لمیچھانے آئی پی ایل میں دلی کپیٹلس ٹیم میں تھے لیکن انہیں ایک میچ میں بھی کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔

بگ بیش لیگ میں وہ پہلے میلبورن اسٹارس کے لئے کھیلتے تھے لیکن اس سیزن میں وہ ہریکین کےلئےکھیلیں گے۔ نیپال نے کرکٹروں کے لئے کٹھمنڈو کے تریبھوون یونیورسٹی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ شروع کرنے والا تھا لیکن اس کے چار کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوگئے تھے۔

لمچھانے کے علاوہ نیپال کے کپتان گیانیندر ملا، نائب کپتان دیپیندر سنگھ آئیرے، بلے باز روہت پوڈیل اور اسٹافل ممبر پردیپ لاما کورونا سے متاثر ہوچکےہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.