انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے چین کےسنٹرل بینک، پیپلز بینک آف چائنا کے ڈپٹی گورنر بو لی کو آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کی تجویزپیش کی ہے۔
آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا کہ "بین الاقوامی مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیفا نے بو لی کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کرنے کی اپنی تجویز کا اعلان کیا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ
اگر بو لی کو آئی ایم ایف کے نائب منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے تصدیق ہوجاتی ہے تو، وہ اپنے ہی ملک کے تاؤ ژانگ کی جگہ لیں گے، جن کی پانچ سالہ میعاد 20 اگست کو ختم ہوگی۔
(یو این آئی)