ETV Bharat / international

آتشزدگی کے سبب گاؤں سے پانچ سو لوگوں کو باہر نکالا گیا - آئل ریفائنری میں آتشزدگی

علاقے سے گزرتے ہوئے چار مقامی باشندوں کے آگ کی زد میں آنے سے جھلس جانے کے بعد انہیں علاج کے لئے اندرامایو ریزنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Indonesian oil refinery
Indonesian oil refinery
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 1:19 PM IST

انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں پرٹامینا بالونگن ریفائنری میں آتشزدگی کے بعد پیر کے روز قریبی گاؤں کے پانچ سو افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

انڈونیشیا: پرٹامینا بالونگن ریفائنری میں آتشزدگی

بالونگن گاؤں کے باشندوں کو دوسرے دو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام نے رہائشیوں کو آگ سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

علاقے سے گزرتے ہوئے چار مقامی باشندوں کے آگ کی زد میں آنے سے جھلس جانے کے بعد انہیں علاج کے لئے اندرامایو ریزنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پرٹامینہ کے عہدے داروں کے مطابق فی الحال آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے لیکن اُس وقت تیز بارش ہوئی، جب آتشزدگی کے بعد آگ کے شعلے اٹھ رہے تھے۔

ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں دھماکے اور کالے دھوئیں آسمان میں اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس دوران پورے آسمان پر دھواں پھیلتا ہوا دکھائی دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.