ہانگ کانگ ہوائی اڈہ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا 'ہوائی اڈے پر لوگوں کے گھس جانے کی وجہ سے ہانگ کانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ یہاں سے جانے والی پروازوں کے لئے 'چیک ان' فی الحال بند کر دی گئی ہے۔
جن پروازوں کے لئے مسافر پہلے ہی 'چیک ان' کر چکے ہیں، وہ پروازیں روانہ ہوں نگی اور ہانگ کانگ آنے والے جو طیارے پرواز بھر چکے ہیں، انہیں بھی ہوائی اڈے پر اترنے دیا جائے گا ۔ دیگر تمام پروازیں دن بھر کے لئے منسوخ کر دی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں جمہوریت نواز مظاہرین آج ہوائی اڈے میں گھس گئے ۔ انہوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر ’’ہانگ کانگ محفوظ نہیں ہے‘‘ اور ’’پولیس شرم کرو‘‘جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔
اتھارٹی کے مطابق ہوائی اڈہ ایمرجنسی مراکز کو شروع کر دیا گیا ہے ۔ سروس جلد از جلد حسب معمول پر لانے کے لئے بات کر رہی ہے ۔ اس نے بتایا کہ ہوائی اڈے کی جانب آنے والی سڑکوں پر کافی جام لگا ہوا ہے اور کار پارکنگ پوری طرح بھری ہوئی ہے ۔
لوگوں کو ہوائی اڈے کی طرف نہ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔