ETV Bharat / international

پاکستان میں ہولی کے رنگ و جشن - ہولی

نیوزی لینڈ سانحہ کے پیش نظر پاکستانی ہندوؤں نے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی اظہار کرتے ہوئے انتہائی سادگی سے ہولی منایا۔

d
author img

By

Published : Mar 21, 2019, 8:20 PM IST

اس سال ایک اور نئی اور خوش آئند بات یہ سامنے آئی کہ سندھ اسمبلی میں جہاں سب سے پہلے پاکستان کے قیام کی قرارداد منظور کی گئی تھی، یہاںتاریخ میں پہلی بار ہولی کھیلی گئی ۔ ارکان اسمبلی کے ساتھ صحافیوں نے بھی خوب ہولی کھیلی، ایک دوسرے کو رنگوں میں لال کیا۔

آج یہاں نہ کوئی حکومت تھی نہ اپوزیشن، اور نہ کوئی مرد تھا نہ کوئی خاتون، یہاں سب ہی خوش تھے۔ یہ اطلاع روزنامہ ڈان نے دی ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہولی کا تہوار امن و محبت کا درس دیتا ہے۔

  • Wishing our Hindu community a very happy and peaceful Holi, the festival of colours.

    — Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2019 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کراچی میں ہولی کی سب سے بڑی تقریب ایم اے جناح روڈ پر واقع سوامی نارائن مندر کے اطراف آباد بستی میں منعقد ہوئی، جہاں ہولی کے رنگوں اور دیگر اشیا کی فروخت کے لیے بچوں نے خصوصی اسٹال لگا رکھے تھے۔

زرق برق ملبوسات میں ملبوس خواتین اور لڑکیاں ایک دوسرے کو رنگ لگاتے رہے جبکہ نوجوان لڑکے ایک دوسرے پر رنگین پانی سے بھری تھیلیاں اچھال کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔ مٹھائی سے بزرگوں کا منہ میٹھا کرایا گیا۔

موسم بہار کے آغاز کو خوش آمدید کہنے کے لئے منایا جانے والا تیوہار ہولی دراصل سنسکرت زبان کے لفظ ’ہولیکا‘ سے ماخوذ ہے، جس کے معنٰی اچھی فصل پر مالک کائنات کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

ہولی، دیوالی، دسہرا ،بیساکھی یا پھر ایسٹر اور کرسمس بر صغیر اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی منائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف نے پاکستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے 2015 میں دیوالی اور 2017 میں ہولی کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.