اتوار کی رات حزب اللہ کے سیکڑوں حامیوں نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں مارچ کیا اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔
لبنان کے وزیر خارجہ نے بیروت میں امریکی سفیر کو حالیہ تبصروں سے متعلق طلب کر لیا، کیوں کہ انہوں نے حزب اللہ پر تنقید کی تھی۔
ہفتے کے روز ایک لبنانی جج نے ملک میں مقامی اور غیر ملکی میڈیا پر ایک برس کے لئے امریکی سفیر سے انٹرویو کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ پر ان کی تنقید اشتعال انگیز اور معاشرتی امن کے لیے پُر خطر ہے۔
جج کا یہ فیصلہ ایک روز بعد آیا، جس میں شی نے سعودی عرب کے ایک ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کے معاملات میں حزب اللہ کا کردار سے واشنگٹن کو خدشات ہیں۔
واضح رہے کہ حزب اللہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے اور اسے لبنان کی سب سے مضبوط سیاسی اور فوجی قوت سمجھا جاتا ہے۔