ETV Bharat / international

جاپان میں شدید برفباری، 13 افراد ہلاک

جاپان میں کچھ روز سے ہو رہی برف باری کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے جبکہ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

heavy snowfall kills 13 in japan
جاپان میں شدید برفباری، 13 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 7:03 PM IST

جاپان میں مسلسل برف باری جاری ہے جس کی وجہ سے ابھی تک 13 افراد کے ہلاک اور 300 سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

جاپان میں شدید برفباری، 13 افراد ہلاک

این ایچ اے براڈ کاسٹر نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق جاپان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں برفباری کے سبب ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے۔ بہت سی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وہیں، ٹرین خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔

heavy snowfall kills 13 in japan
جاپان میں شدید برفباری، 13 افراد ہلاک

ادھر، تویاما صوبے کے ٹوکئی۔ہوکورکو ایکسپریس وے پر شدید برفباری کی وجہ سے 200 سے زیادہ گاڑیاں پھنس گئیں ہیں، جبکہ 250 افراد نیگاتا صوبے کے قومی راستہ 8 پر پھنس گئے ہیں۔

heavy snowfall kills 13 in japan
جاپان میں شدید برفباری، 13 افراد ہلاک

ریکارڈ برف باری کے بعد یہاں کی موسمی ایجنسی نے اب بحر الکاہل کے اطراف میں بھاری برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس: سڑک حادثہ میں چار فوجی ہلاک، 42 زخمی

جاپان کی عوامی نشریاتی ادارہ این ایچ کے مطابق، جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی (جے ایم اے) نے کہا ہے کہ ساحل سے کم دباؤ کے نظام کی وجہ سے بحر الکاہل کی طرف برف باری جاری رہے گی۔

heavy snowfall kills 13 in japan
جاپان میں شدید برفباری، 13 افراد ہلاک

موصولہ اطلاعات کے مطابق، مغربی کیشو خطے اور مشرقی کینٹو کوشین علاقوں کے درمیان برف باری کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے اور لوگ اس سے بچنے کے لیے کمبل کا استعمال کرنا شروع کر دیے ہیں۔

جے ایم اے کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں آج کی شام سے 24 گھنٹوں تک 20 سینٹی میٹر تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

صوبہ جوتسو ، نیگاتا میں برف کی گہرائی 229 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی جبکہ تویاما میں 114 سینٹی میٹر اور فوکیئی میں پیر کی شام تک 90 سینٹی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.