ETV Bharat / international

بنگلہ دیش: سیلاب سے دس لاکھ افراد متاثر - بنگلہ دیش میں 10 لاکھ بے گھر

بنگلہ دیش 16.14 کروڑ کی آبادی پر مشتمل ایک ڈیلٹا ملک ہے جس کو 230 ندیوں سے ہمیشہ خطرہ بنا رہتا ہے۔

Heavy rains
Heavy rains
author img

By

Published : Jul 20, 2020, 1:21 PM IST

زراعت کے لئے مانسون کا انتظار دنیا کے تمام کسانوں کو ہوتا ہے لیکن بارش زیادہ ہوتی ہے اور ندیاں بھر جاتی ہیں تو سیلاب کی تباہکاریاں شروع ہوجاتی ہیں جس سے لاکھوں کسان بے حال ہو جاتے ہیں۔

بنگلہ دیش: سیلاب سے دس لاکھ افراد متاثر

کہا جاتا ہے کہ بہتا پانی پاک ہے لیکن یہ بھی جانئے کہ سیلاب کا پانی مختلف امراض کو جنم بھی دیتا ہے لیکن بنگلہ دیش میں بچوں کو اسی سیلاب کے پانی سے منھ ہاتھ دھلایا جا رہا ہے۔ اسی پانی کے درمیان کھانا بنانے کے لئے چولہا نصب کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کی تصویر
بنگلہ دیش کی تصویر

مانسون کی دستک کے ساتھ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہوئی بارش نے بنگلہ دیش میں سیلاب سے 10 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے۔

بنگلہ دیش کی آفات اور امداد کی وزارت نے بتایا کہ مانسون کے سیزن کے آغاز کے بعد جولائی سے ستمبر تک جاری رہنے والے سیلاب میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ تیز بارش اور دریا کے پانی کے بہاؤ نے بنگلہ دیش میں تباہی مچا رکھی ہے۔

فریدپوری باشندہ شیولی بیگم کا کہنا ہے کہ ''ہمارے صحن میں ایک مہینے سے سیلاب کا پانی داخل ہو گیا ہے۔ اس کے بعد دھان کے ذخیرہ میں بھی پانی بھر گیا اور ہمیں اسے دوسرے مکان میں منتقل کرنا پڑا۔ ہم نے اپنے گھر پر مونگ پھلی رکھی تھی اب اسے دوسری جگہ پر منتقل کر رہے ہیں۔ ہمارے گھر کا سار فرنیچر سیلاب کے پانی میں ڈوب چکا ہے۔ ہمیں کھانا بنانے اور کھانے میں بھی دشواری ہے۔ میرے ضعیف سسر کو دوسرے اونچے مقام پر پہنچایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے سارے چولہے سیلاب کے باعث برباد ہو چکے ہیں۔''

سیلاب
سیلاب

ایک دوسی خاتون رحیمہ بیگم نے بھی اپنے درد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ''مجھے نہیں معلوم کہ ہم لوگ اس سیلاب سے کیسے ابریں گے۔ یہ بہت مشکل گھڑی ہے کیونکہ میرے پاس کوئی کام نہیں ہے۔ اگر میرے شوہر زندہ ہوتے تو ہم لوگ کچھ کما سکتے تھے۔ میں اپنے بچے کے ساتھ رہتی ہوں اور اب ہمارے پاس کھانے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔ مجھے بہت تکلیف ہو رہی ہے۔ یہاں تک کہ جو لوگ اچھے ہیں وہ بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ اور میرا شوہر بھی نہیں ہے۔ تو یہ میرے لئے مشکل ہے۔''

بنگلہ دیش 16.14 کروڑ کی آبادی پر مشتمل ایک ڈیلٹا ملک ہے جس کو 230 ندیوں سے ہمیشہ خطرہ بنا رہتا ہے۔

سیلاب سے متاثر کنبہ
سیلاب سے متاثر کنبہ

بنگلہ دیش کے سیلاب کی پیش گوئی اور انتباہی مرکز نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے کے آغاز میں سیلاب سے برہم پترا اور تیستا ندیاں اور زیادہ تباہی مچا سکتی ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں تک صورتحال غیر مستحکم رہے گی اور متاثرہ لوگوں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بارش سیزن کے دوران لگائی گئی فصلوں کے لئے بہت ضروری ہے لیکن اس سے اکثر وسیع پیمانے پر نقصان ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.