ETV Bharat / international

Hajj 2021: عازمینِ حج میدانِ عرفات میں عبادتوں میں مصروف

آج حجاج کرام کی میدانِ عرفات میں آمد کے ساتھ ہی حج کے اہم رکن وقوف عرفہ کی ادائیگی نہایت خشوع وخضوع سے جاری ہے۔ اس کے اختتام کے ساتھ ہی حج کے اہم رکن کی ادائیگی ہوجائے گی۔

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 9:48 AM IST

Updated : Jul 19, 2021, 1:43 PM IST

عازمین حج آج منیٰ پہنچیں گے، وقوف عرفہ کی ادائیگی کل

کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سال محدود حج کے کامیاب انعقاد کے بعد اس سال 60 ہزار عازمین جن میں سعودی شہریوں کے علاوہ غیر مقیم شہری بھی شامل ہیں۔ رواں سال مناسک حج کے دوسرے روز عازمین حج عرفات کے میدان میں اپنی قیام گاہوں میں پہنچ گئے ہیں۔ عازمین اپنا وقت نماز، تسبیح ، تکبیر اور تلبیہ کی کثرت کرتے ہوئے گزار رہے ہیں۔ اس کے سبب میدانِ عرفات روح پرور اور ایمان افروز مناظر پیش کررہی ہے۔

میدانِ عرفات میں آمد کے ساتھ ہی حج کے اہم رکن وقوف عرفہ کی ادائیگی نہایت خشوع وخضوع سے جاری ہے

قبل ازیں حج کے دوران مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طواف قدوم ادا کرنے کے بعد عازمین کے قافلے گروپ کی شکل میں منیٰ کے لیے روانہ ہوئے، عازمین حج نے سب سے پہلے منیٰ میں یوم الترویہ کی ادائیگی کی جہاں انہوں نے ظہر، عصر، مغرب، عشاء اور پیر کی نماز فجر ادا کرلی ہے، آج 9 ذی الحجہ کو عازمین حج کے قافلے میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کررہے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عرفات میں حجاج کی رہائش کے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ عرفات میں کورونا سے بچاؤ کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں۔ میدان عرفات میں 60 ہزار حجاج کو ٹھہرانے کے لیے خیمے نصب کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Security ahead of Hajj: مکہ مکرمہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

میدان عرفات حجاج کے استقبال کے لیے پوری طرح سے تیار ہے، یہاں 9 ذی الحجہ کو حجاج، ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرتے ہیں، بعد ازاں سورج غروب ہونے کے بعد حجاج مغرب کی نماز ادا کیے بغیر مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں اور وہاں وہ رات گزارتے ہیں۔

Last Updated : Jul 19, 2021, 1:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.