حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے عازمین حج سعودی عرب کے مختلف شہروں سے مکہ المکرمہ پہنچنے لگے ہیں عازمین حج مدینہ منورہ، ریاض، تبوک اور جازان سے مکہ مکرمہ پہنچے۔
مناسک حج سے قبل، حج کے دوران اور حج کی ادائیگی کے بعد عازمین کو مکمل طور پر حفاظتی ہدایات کا خاص خیال رکھنا ہو گا۔
سعودی وزیر حج وعمرہ محمد صالح بن طاہر بنتن کا کہنا ہے کہ رواں برس کے حج کے لیے عازمین کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعہ کیا گیا ہے۔ منتخب عازمین میں سے 70 فیصد کا تعلق بیرون ممالک سے ہے، جبکہ 30 فیصد کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ اس بار سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے سبب مملکت میں مقیم سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو محدود تعداد میں حج کی اجازت دی ہے۔
اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ 20 سے 50 برس کے ایسے افراد کو موقع دیا گیا ہے، جنہیں نہ تو اس سے قبل کوئی بیماری تھی اور نہ ہی انہوں نے اس سے قبل حج کی ادائیگی کی ہے۔