رپورٹ کے مطابق اغوا کرنے کے بعد بھارتی بائی (24) کو زبردستی اسلام قبول کرواکر مسلم شخص سے اس کی شادی کرا دی گئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی کی شادی حالہ شہر میں ایک ہندو شخص سے ہونے والی تھی لیکن اسی دوران کچھ حملہ آوروں نے منڈپ میں پہنچ کر اسے اغوا کرلیا۔ بھارتی کے باپ کشور داس نے کہا کہ ان کی بیٹی کی شادی کی تقریب چل رہی تھی تبھی شاہ رخ گل نامی حملہ آور کچھ لوگوں کے ساتھ وہاں پولیس اہلکاروں کو لے کر آیا اور ان کی بیٹی کو دن دہاڑے اغوا کرلیا۔
بعد میں،بھارتی کا اسلام قبول کرنے کا دستاویز اور شاہ رخ کے ساتھ اس کی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی کے منڈپ سے اغوا کئے جانے کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ دستاویزوں کے مطابق بھارتی نے ایک دسمبر 2019 کو ہی اسلام قبول کرلیا تھا۔
سرٹیفکیٹ کے مطابق بھارتی نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام بشرا رکھ لیاتھا۔کراچی میں واقع جمات العلوم اسلامیہ نے بھارتی کے تبدیلی مذہب کا ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا ہے۔
ایک طرف جہاں بھارتی کے گھروالوں نے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے وہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارتی نے اس واقعہ کے ایک مہینے پہلے اسلام قبول کرلیاتھا۔
اس واقعہ نےعمران خان کی حکومت کے اقلیتوں کو بچانے کے دعوے پر سوال کھڑے کردئے ہیں۔