کورونا وائرس سے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تا دم تحریر عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تعداد 62 لاکھ 96 ہزار 180 ہو چکی ہے۔
متاثرین میں سے 3 لاکھ 74 ہزار 454 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 28 لاکھ 65 ہزار 271 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ کورونا کے کیسز امریکہ میں ہیں۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 39 ہزار 119 ہو چکی ہے۔
امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 241 ہو چکی ہے، جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں 46 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی کثرت کے معاملے میں دوسرے نمبر پر برازیل تیسرے پر روس جبکہ بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔