ETV Bharat / international

جرمنی کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کی پیشکش - جرمنی طالبان

جرمنی طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کررہا ہے تا کہ 18 برسوں سے جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے مفاہمتی عمل کا دوبارہ آغاز کیا جاسکے۔

جرمنی کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کی پیشکش
author img

By

Published : May 27, 2019, 2:21 PM IST

بیرونی میڈیا کے مطابق ایک جانب طالبان بین الاقوامی افواج کے انخلا کے بارے میں امریکی حکام کے ساتھ اکتوبر سے مذکرات کررہے ہیں جبکہ افغان حکومت کو کٹھ پتلی حکومت قرار دیتے ہوئے اس سے بات چیت کرنے سے انکاری ہیں۔

وہیں دوسری جانب برلن کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان اور پاکستان مارکوس پوزیل نے افغان حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے کابل کا دورہ کیا اور دوحہ میں طالبان عہدیداران سے اس ماہ 2مرتبہ ملاقات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ''پر امن افغانستان کی جانب حالیہ مواقع کو کھونا نہیں چاہیے اگر افغانستان اور جرمنی کی دوستی اس کوشش میں مدد کرسکتے ہیں تو ہمیں کرنا چاہیے''۔

اس ضمن میں ایک جرمن عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ ''ہمارے خیال میں امریکہ طالبان مذاکرات میں اسی وقت تیزی آسکتی ہے جب عسکریت پسندوں کے رہنما افغان حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہوجائیں''۔

Intro:Body:

Germany in push to resurrect Afghan talks with Taliban

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.