ETV Bharat / international

گوتم اڈانی سری لنکا کے صدر راج پکشے سے کریں گے ملاقات - Sri Lankan President Rajapaksa

یہ ملاقات گزشتہ مہینے اڈانی گروپ کے ذریعہ کولمبو بندر گاہ پر ویسٹ کنٹینر ٹرمینل (ڈبلیو سی ٹی) کی تعمیر، آپریشن، ٹرانسفر(بی او ٹی) کے لیے 70 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط کرنے کے کچھ دنوں کے بعد ہورہی ہے۔

Gautam Adani to meet Sri Lankan President Rajapaksa
گوتم اڈانی سری لنکا کے صدر راج پکشے سے کریں گے ملاقات
author img

By

Published : Oct 25, 2021, 5:27 PM IST

سری لنکا میں ایک اہم بندرگاہ کی ترقی کا معاہدہ کرچکے بھارت کے اڈانی گروپ کے چیئرمین ارب پتی گوتم اڈانی سری لنکا کے صدر گوٹابایا راج پکشے سے ملاقات کریں گے۔

برطانیہ کے مؤقر روزنامہ ڈیلی مرر نے افسران کے حوالے سے کہا ہے کہ گوتم اڈانی اتوار کی رات سری لنکا پہنچے۔ ان کا 10 رکنی نمائندہ وفد کے ساتھ آج صدر گوٹبایا راج پکشے سے ملاقات کا پروگرام ہے۔ ان کی یہ ملاقات گزشتہ مہینے اڈانی گروپ کے ذریعہ کولمبو بندر گاہ پر ویسٹ کنٹینر ٹرمینل (ڈبلیو سی ٹی) کی تعمیر، آپریشن، ٹرانسفر(بی او ٹی) کے لیے 70 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط کرنے کے کچھ دنوں کے بعد ہورہی ہے۔

سری لنکا کا یہ 12 لاکھ ڈالر کی مالیت کا منصوبہ پہلے چین کی ایک جوائنٹ کمپنی کو دیا جانا تھا۔ منصوبے کے تحت جافنا سے تین جزائر میں ہائی بریڈ قابل تجدید توانائی نظام قائم کرنے کے لیے بین الاقوامی بولی لگائی گئی۔ پروجیکٹ کو ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے ذریعہ فنڈنگ کی جانی تھی۔

سرکاری ذرائع نے دی سنڈے مارننگ کو بتایا کہ سری لنکاحکومت قابل تجدید توانائی پر حال ہی میں جاری ٹینڈر کی مدت بڑھانے پر غور کررہی ہے تاکہ متحدہ عرب امارات، امریکہ اور ہندستان کے کئی سرمایہ کاروں کو بولی لگانے میں سہولت ہوسکے۔ اس درمیان چین میں سری لنکائی سفارت خانہ نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹ کیا کہ چائنا نیشنل انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹیڈ (سی این ای ای) نے سری لنکا میں قابل تجدید توانائی پروجیکٹوں میں 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی پیش کش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا نے ایندھن کی خریداری کے لیے بھارت سے قرض مانگا

بیجنگ میں سری لنکائی مشن نے ٹوئٹ کیا کہ چائنا نیشنل انرجی انجینئرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹیڈ (سی این ای ای) نے شری لنکا میں 400 میگا واٹ قابل تجدید توانائی منصوبوں پر سری لنکا میں 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی پیشکش کی ہے۔ آلات اور تکنیک کی فراہمی کوئی الیکٹرک کے ذریعہ کی جائے گی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.