سری لنکا انڈرورلڈ گینگسٹر ڈی سنکا شرتھا اور اس کا ساتھی ایم محمد سرفراز سری لنکا میں قتل سمیت کئی سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ انہیں عدالت کے حکم پر سری لنکا کےحوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی تھی تبھی اگست میں جیل حکام نے دونوں ملزمین کو غلطی سے رہا کر دیا جس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہوگئے۔
جسٹس ایس ویدھ ناتھن اور این آنند وینکٹیش کی بنچ نے ریاستی حکومت کو قصوروارپولیس افسران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی۔رامناتھپورم کے پولس سپرنٹنڈنٹ اوم پرکاش مینا نے عدالت میں حاضر ہو کر معاملے کی رپورٹ سونپی۔
ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ دونوں سری لنکا کی جیل سے غلط طریقے سے رہا کئے جانے کے بعد کشتی میں سوار ہو کر غیر قانونی طور پر سری لنکا واپس لوٹ گئے ہیں۔ رامناتھپورم ضلع کی پمبن پولیس نے دونوں ملزمین کو سری لنکا پہنچانے میں مدد کرنے کے لئے کچھ لوگوں کے خلاف رپورٹ درج کی ہے۔