ETV Bharat / international

پاکستان میں ریزروائر میں تین کشتیوں کے ڈوبنے سے چار افراد ہلاک،17 لاپتہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ایک ریزروائرمیں تین کشتیاں ڈوبنے سے کم از کم چار افراد ہلاک اور 17 دیگر لاپتہ ہوگئے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع کے راگھاگن ڈیم کے آبی ذخائر میں بدھ کے روز ایک کشتی اس وقت ڈوب گئی جب یہ گہرے پانی میں چلی گئی تھی ۔ اس کشتی پر 18 افراد سوار تھے۔

ہلاک
ہلاک
author img

By

Published : Jul 22, 2021, 10:45 AM IST

اس واقعہ کے فوراََ بعد راحت وبچاؤ کارروائیوں کے لئے پہنچی دو کشتیاں بھی ڈیم میں ڈوب گئیں ۔ دونوں کشتیوں پر سات بچاؤ اہلکار سوار تھے ۔ بچاؤ ٹیم کے ایک دیگرگروپ نے راحت وبچاؤ کارروائیاں شروع کیں اور چار افراد کو بچا لیا گیا اور چار افراد کی لاشیں برآمد کیں۔

مزید پڑھیں :چھپرا: دیکھتے ہی دیکھتے گنگا ندی میں ڈوب گئی کشتی

بچاؤ ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے اور اب تک ان کے زندہ رہنے کی امید کم ہے ۔

رپورٹوں میں مقامی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پہلی کشتی گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے ڈوب گئی، جبکہ راحت وبچاؤ کارروائیوں کے لئے پہنچنے والی دو کشتیاں اس لئے ڈوب گئیں کیونکہ اس کے اہلکار تجربہ کار نہیں تھے اور وہ کشتیوں پر قابو پانے میں ناکام رہے تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.