محکمہ صحت نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ کووڈ۔19 کے انفیکشن کے چار نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فلپائن کےدو شہریوں کے ٹسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک امریکی اور ایک تائیوان کا شہری بھی اس وائرس کی زد میں ہے۔
جانس ہاپ کنس یونیورسٹی کے مطابق عالمی سطح پر کووڈ۔19 کے انفیکشن کے متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس وائرس سے 3800 سے زائد مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس دوران 60600 مریضوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔