ETV Bharat / international

Four Killed, 92 injured after powerful quake jolts north Japan: جاپان میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہوئی چار، 92 زخمی

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 10:16 AM IST

Updated : Mar 17, 2022, 11:27 AM IST

زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق رات 1136 بجے کے قریب محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 37.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 141.7 مشرقی طول البلد میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ Four Killed, 92 injured after powerful quake jolts north Japan

جاپان میں زلزلے سے چار افراد ہلاک، 92 زخمی

جاپان کے شمال مشرقی علاقوں میں بدھ کو دیر گئے آنے والے زبردست زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اب تک چار ہوگئی ہے اور 92 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے یہ اطلاع دی۔ فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، 7.4 شدت کے زلزلے نے میاگی اور فوکوشیما سمیت سات صوبوں کو متاثر کیا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 0630 بجے تک ان صوبوں میں زلزلے سے 92 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

3 killed, 90 injured after powerful quake jolts north Japan

ملک کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں بالخصوص میاگی اور فوکوشیما کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں چھ سے زیادہ شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق رات 1136 بجے کے قریب محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز 37.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 141.7 مشرقی طول البلد میں 60 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

میاگی اور فوکوشیما صوبوں کے ساحلی علاقوں کے لیے ایک میٹر تک سونامی کی لہر کی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں سے ساحل سے دور رہنے کی اپیل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

جمعرات کی صبح زلزلے کے بعد بلٹ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد توہوکو شنکانسن بلٹ ٹرین سروس کا ایک حصہ معطل کر دیا گیا ہے۔

ایسٹ نیپون ایکسپریس وے کمپنی نے ایکسپریس وے کے کئی حصوں کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے، جس میں اوساکی، میاگی صوبوں میں تھوکو ایکسپریس وے اور سوما، فوکوشیما میں جوبن ایکسپریس وے شامل ہے۔

Last Updated : Mar 17, 2022, 11:27 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.