وزارت داخلہ کی ہنگامی حالات کی کمیٹی کے ترجمان نور سلطان توراخ میتوف نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً سات بجکر 56 منٹ پر کزی لوردا سے کمکول جارہی بس پلٹ جانے سے چار لوگوں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔
حادثے میں زخمی دیگر 15 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بس میں تقریباً 50 لوگ سوار تھے۔ سڑک پر برف جمی ہونے کے سبب بس پھسل کر پلٹ گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔