جنوبی کوریا کے پانچ اور گھانا کے ایک شہری کا افریقی ملک بینن کے ساحلی علاقے میں مچھلی پکڑنے والی ایک کشتی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔
جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے جمعرات کو بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق نامعلوم بندوق برداروں نے بین الاقوامی وقت کے مطابق بدھ کو تقریبا 1540 بجے گھانا کا جھنڈا بردار پنوفی فرنٹیر کشتی پر حملہ کیا۔ اس کے بعد کشتی میں سوار 30 میں سے چھ لوگوں کا اغوا کرلیاگیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ کشتی پر کن لوگوں نے حملہ کیا اور اب وہ کہاں ہیں۔ جمعرات کو وزارت خارجہ نے ایک رسپونس ٹیم تیار کی ہے جو جنوبی کوریا اور بینن کے متعلقہ اداروں کے تعاون سے انہیں ہر ممکن آزاد کرانے کی کوشش کرے گی۔
یونہاپ خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق 2014-2019 کے درمیان اب تک 523 جنوبی کوریائی شہریوں کا اغوا کیا جاچکا ہے۔