ETV Bharat / international

'سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج'

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 3:55 PM IST

پاکستان میں حزبِ اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مبینہ طور پر پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف سازش کرنے کے الزامات کے تحت لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

FIR registered against Nawaz Sharif for 'criminal conspiracy'
'سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج'

پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے، اور دیگر معاملات کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

مقدمے میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق ،احسن اقبال، پرویز رشید، راجہ ظفر الحق، رانا ثنا اللہ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سمیت ن لیگ کے 40 رہنما بھی نامزد کیے گئے ہیں۔

مقدمہ ایک شہری بدر رشید کی جانب سے تھانہ شاہدرہ میں پاکستان پینل کوڈ کی مجرمانہ سازش کی دفعات کے تحت درج کرایا گیا جس میں 40 سے زائد لیگ کے رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

شہری بدر رشید کی جانب سے ایف آئی آر میں کہا گیا کہ' مر یم نواز اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کا نواز شریف کی تقاریر کی تائید اور حمایت قانون کی گرفت کے زمرے میں آتا ہے'۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ' نواز شریف نے لندن میں پاکستان کے مقتدر اداروں کو بدنام کرنے کے لیے اشتعال انگیز تقاریر کیں، مزید نواز شریف نے تقاریر میں بھارت کی ڈیکلیئر پالیسی کی تائید کی'۔

مزید ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ' نواز شریف کی تقاریر کا مقصد مبینہ طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بالواسطہ فائدہ پہنچانا ہے، نواز شریف کی تقاریر کا مقصد عالمی برادری میں پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں اور مسلح افواج کو بدنام کرنا ہے'۔

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ 'نواز شریف بیرون ملک میں بیٹھ کر سازش کے تحت پاکستان اور ریاستی اداروں کو بدنام کر رہے ہیں، پاکستان کے قوانین کسی سزا یافتہ مجرم کو اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیتے، مزید پاکستانی قوانین اجازت نہیں دیتا کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام کو افواج اور حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسایا جائے'۔

مزید پڑھیں:

پاکستان: نوازشریف پر پابندی سے ہائی کورٹ کا انکار

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر کے خلاف بھی غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے بھی نواز شریف کی تقریر پر ردعمل اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی دباؤ کے تحت نواز شریف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا سوچ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.