ETV Bharat / international

چین میں طوفانی بارش، 15 افراد ہلاک

مسلسل بارش نے صوبے بھر کے 76 کاؤنٹی علاقوں میں تقریباً 17.6 ملین باشندوں کو متاثر کیا ہے اور 1،20،100 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

fifteen people killed during heavy rain in china
چین میں طوفانی بارش، 15 افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 12, 2021, 12:36 PM IST

چین کے صوبہ شانکسی میں طوفان اور مسلسل گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں کی وجہ سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے ہیں۔

یہ اطلاع صوبائی حکومت نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں دی۔ 2 سے 7 اکتوبر تک شانکسی میں موسم خزاں کا بدترین سیلاب آیا۔ مسلسل بارشوں نے صوبے بھر کے 76 کاؤنٹی علاقوں میں تقریباً 17.6 ملین باشندوں کو متاثر کیا ہے اور 1،20،100 افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توانائی کی قلت چین کی معاشی ترقی کے لیے روکاٹ؟

سیلاب اور طوفان سے تقریباً 2،38،460 ہیکٹر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، 37،700 مکانات منہدم ہوئے یا شدید نقصان پہنچا جس سے 5.03 ارب یوآن (تقریبا 78 ملین امریکی ڈالر) کا براہ راست معاشی نقصان ہوا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.