مشرقی چین کے صوبہ جیانگسو میں اتوار کو ایک ریستوراں میں دھماکہ ہونے سے چھ افراد ہلاک اور دیگر 9زخمی ہوگئے۔
شہر کے پبلسٹی محکمہ کے مطابق شیشان ضلع کے ووکسی شہر کے ایک ریستوراں میں مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے گیس سلنڈر پھٹ گیا۔
اس حادثہ میں جھلس جانے والے کل 15لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
جس میں سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دیگر 9 لوگوں کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔