ETV Bharat / international

بھارت، جاپان اور امریکہ کے درمیان بحری مشقیں - بحری مشقیں مالا بار میں

بھارت، جاپان اور امریکہ کے درمیان بحری مشقیں مالا بار میں ہوں گی۔ 26 ستمبر سے 4 اکتوبر 2019 کے درمیان جاپان کے ساحلی سمندر پر یہ مشقیں شروع ہوں گی ۔اس میں تینوں ملکوں کے بحری جہاز حصہ لیں گے اور یہ 23 ویں بحری مشقیں ہوں گی۔

بحری مشقیں
author img

By

Published : Sep 25, 2019, 11:57 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:10 AM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق ن بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے ملک میں ہی ڈیزائن کئے گئے دو فرنٹ لائن اور ہندوستان میں تیار کئے گئے بحری جہاز ، کثیر مقصدی گائڈڈ میزائل سے نصب جہاز سہیادری اور اے ایس ڈبلیو کورویٹ کلٹن جاپان کے ساسیبو ساحل پر پہنچ گئے ہیں ،فلیگ آفیسر کمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ ریئر ایڈمیرل سورج بیری بحری مشقوں میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ان جہازوں کے علاوہ بحری مشقوں میں حصہ لینے کے لئے ایک پی-81 لانگ رینج میری ٹائم گشتی طیارہ بھی جاپان پہنچ گیا ہے۔ ان بحری مشقوں میں امریکی بحریہ کی نمائندگی یو ایس ایس میک کیمپ ویل کرے گی ، جو لاس اینجلس کلاس کی آبدوز ہے۔ اس کے علاوہ ایک پی-8 اے لانگ رینج میری ٹائم گشتی طیارہ بھی حصہ لے گا۔ جے ایم ایس ڈی ایف اپنے اوزو مو کلا س کے ہیلی کاپٹر ڈیسٹرائر جے ایس کاگا، گائڈڈ میزائل ڈیسٹرائرس جے ایس سیمی ڈیئر اور چوکائی کے علاوہ ایک پی-1 لانگ رینج میری ٹائم گشتی طیارے کے ساتھ ان بحری مشقوں میں حصہ لے گا۔

مالا بار 2019 نامی بحری مشقوں سے ہندوستان ، جاپان اور امریکہ کی بحریہ کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہوگا اور مشترکہ قدروں اور اصولوں کی بنیاد پر انٹر آپریبلٹی میں اضافہ ہوگا۔ بحریہ مشقوں میں آئی این جہا زوں اور طیاروں کی شرکت سے تینوں ملکوں کے درمیان بحری رشتے مضبوط ہوں گے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.