ETV Bharat / international

Kabul Evacuation: ایئر انڈیا 78 مسافروں کے ساتھ دہلی پہنچا - ایئر انڈیا کی ایک پرواز

افغانستان سے انخلا مشن کے تحت آج ایئر انڈیا کا ایک طیارہ 78 مسافروں سمیت 25 بھارتی شہریوں کو لے کر تاجکستان کے دوشنبے سے نئی دہلی پہنچا۔

Air India arrives in Delhi with 78 passengers
ایئر انڈیا 78 مسافروں کے ساتھ دہلی پہنچا
author img

By

Published : Aug 24, 2021, 12:42 PM IST

افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارت کے انخلا مشن کے ایک حصے کے طور پر ایئر انڈیا کی ایک پرواز نے 25 ہندوستانی شہریوں سمیت 78 مسافروں کو لیکر تاجکستان کے دوشنبے سے ہوتا ہوا آج نئی دہلی پہنچا۔

کابل سے نکالے گئے یہ مسافر ایئر انڈیا کی پرواز میں سوار ہوتے ہی 'جو بولے سو نہال، ست شری اکال' اور 'واہ گرو جی کا خالصہ واہگرو جی کی فتح' کے نعرے بھی لگائے۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں پرواز میں سوار مسافر افغانستان سے محفوظ واپسی کے لیے 'واہ گرو کی خالصہ، واہ گرو کی فتح' جیسے نعرے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ کہ اس پرواز سے 25 بھارتی شہریوں سمیت 78 مسافر ہندوستان لائے گئے۔ وہ اپنے ساتھ افغان سکھ گرو گرنتھ صاحب کی 3 کاپیاں بھی لائے ہیں۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کابل سے سری گرو گرنتھ صاحب کے تین کاپیوں کو دہلی ایئرپورٹ سے باہر لائے جن کو کابل سے پرواز میں بھارت لایا گیا تھا۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کابل سے سری گرو گرنتھ صاحب کے تین سوروپ کو دہلی ایئرپورٹ سے باہر لائے
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری گرو گرنتھ صاحب کی کاپیوں کے ساتھ

معلومات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے درمیان سے بھارتی حکومت اب تک 736 سے زائد افراد کو واپس اپنے ملک لا چکی ہے۔

آج بھی افغانستان سے تاجکستان کے دوشنبے کے راستے سے 78 لوگ ایئر انڈیا کے طیارے سے دہلی آئے ہیں۔ یہ طیارہ کل کابل سے دوشنبے کے لیے روانہ ہوا تھا۔

بھارتی فضائیہ کے سی 17، سی 19 اور 130 جے اور ایئر انڈیا کے طیارے مسلسل کابل سے لوگوں کو بحفاظت واپس لانے میں مصروف ہیں۔ بھارتی حکومت کابل میں حالات خراب ہونے سے پہلے تمام بھارتی شہریوں اور افغان ہندوؤں اور سکھوں لوگوں کو واپس لانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.