یوروپی یونین کی غیر ملکی کارروائی سروس نے کہا ہے کہ محمد توفیق علاوی کا عراق کا وزیر اعظم بننا ملک میں جاری تعطل کو دور کرنے کے لئے اہم قدم ہے۔
یورپی خارجہ ایکشن سروس کے ایک ترجمان نے کہا محمد توفیق علاوی کا وزیر اعظم بننا ملک میں جاری سیاسی تعطل کو دور کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔
عراق میں شفاف حکومت کی طرف سے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ضرورت ہے جو احتساب، بہتری اور نئے انتخابات پر توجہ دے۔
ترجمان نے کہا یوروپی یونین ایک مضبوط اور مؤثر ملک بنانے کے لئے ذمہ دار اداروں کے ذریعہ لاکھوں عراقیوں کی جائز خواہشات کی حمایت کرنا جاری رکھے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر سے ہی عراق میں حکومت مخالف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، جنہیں آج تک نہیں ختم کیا جا سکا ہے۔
حال ہی عادل عبد المہدی کے بعد محمد توفیق علاوی کو عراق کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے۔ لیکن لوگ انہیں بھی بطور وزیر اعظم قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
لوگوں کا مطالبہ ہے کہ سیاسی نظام میں شفافیت لائی جائے، اور فوری طور پر انتخابات کرائے جائیں، ساتھ ہی عام آدمی کو وزیر اعظم بننے کا موقع فراہم کیا جائے۔