مصر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس’کووڈ-19‘انفکشن کے ریکارڈ 535نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 10کروڑ سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں کل 13000 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان نے ایک بیان میں کہا ،’’کورونا وائرس کے کل 535 معاملے سامنے آئے ہیں جو پہلے سے متاثرہ مریضوں کے رابطہ میں آئے مریضوں کی نگرانی کے ذریعہ ملے۔
اس دوران کورونا انفکشن سے 15افراد ہلاک ہوگئے۔ترجمان کے مطابق سبھی نئے مریضوں کو کورونامتاثرین کے لئے متعینہ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق علاج اور طبی نگرانی ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ دنوں مختلف اسپتالوں سے 268 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت کردیا گیا۔
مصر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 12764ہے،3440 افرادکورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ645اموات ہوئی ہیں۔