جاپان، ملیشیا، انڈونیشیا اور برونائی کے ساتھ دیگر مشرقی ایشیائی ممالک کے سرکاری حکام فلسطین کے جورکو شہر میں جمع ہیں۔
ان حکام کے یہاں جمع ہونے کا مقصد فلسطین کو اس کے معاشی بحران سے باہر نکالنا ہے۔
کانفرنس میں آئے مشرقی ایشیائی ممالک کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا کہ یہ وقت براہ راست جواب اور براہ راست پیغام دینے کا ہے جو یہ واضح کرتا ہے کہ جو لوگ فلسطینیوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں ہے وہ فلسطینی سیاسی ایجنڈا کے اندر ہونا چاہئے۔ اور آپ سیاست سے معیشت کو الگ نہیں کر سکتے ہیں۔
مشرقی وسطی میں جاپان کے خصوصی سفیر مساہنو کوہنو نے کہا کہ فلسطینی خطے اور ایشائی ممالک کے درمیان یہ ایک تاریخی تقریب ہے۔ ہم نے اس سے متعلق جب سے سی پیڈ کی تشکیل کی گئی ہے،گذشتہ 6 برسوں میں جاپان، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ میں 3 میٹنگز کی ہے۔ اور فلسطین میں یہ پہلی میٹنگ ہے۔