ترکی میں جنوب مشرق کےسرائے خطے میں اتوار کے روز 5.7 شدت والے درمیانہ درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سینٹر نے یہ اطلاع دی ہے۔مرکز کے سائنسدانوں نے بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.7 تھی اور اس کا مرکز 38.4975 ڈگری شمالی عرض البلد اور 44.4325 ڈگریمشرقی طول البلد زیر زمین 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے سے جان و مال کے نقصان یا کسی کے متاثر ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔