ایران کے صوبہ کرمان شاہ کے گیلان غرب علاقے میں اتوار کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر رساں ایجنسی ارنا نے یہ اطلاع دی ہے۔
ایران کے زلزلہ مرکز کے مطابق آج آنے والے زلزلے کا مرکز سطح زمین سے آٹھ کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 بتائی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے سرپول جہاب، قصر شیریں اور کرمان شاہ کے شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ابھی تک کسی طرح کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔