انڈونیشیا میں پیر کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ دراصل انڈونیشیا کے روتینگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے یہ اطلاع دی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 5.7 تھی۔
سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز 7.2493 ڈگری شمالی عرض البلد اور 120.4496 ڈگری مشرقی طول البلد پر 599.13 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
فی الحال زلزلے کے جھٹکے سے کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی خبر نہیں ہے۔