انڈونیشیا کے ساحل کے قریب بحر مولوكا میں جمعرات کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یوایس جی ایس ) کے مطابق بحرمولوكا کے پاس بدھ کو 21:03 بجے زلزلہ کے تیزجھٹکے محسوس کئے گئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 5.6 تھی۔
زلزلہ کا مرکز شمالی صوبہ مالوكو کے ترنتے شہر سے شمال مغرب میں 83 کلومیٹر دورزمین کے اندر 29.1 کلومیٹرکی گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلہ سے کسی جان مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔