ETV Bharat / international

وزیر خارجہ نے افغان صدر کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا - etv bharat urdu

نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پروسیس (ایچ او اے آئی پی) وزارتی کانفرنس کے لئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر تاجکستان کے دارالحکومت میں ہیں۔

EAM Jaishankar
EAM Jaishankar
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 11:28 AM IST

Updated : Mar 30, 2021, 12:27 PM IST

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کے روز تاجکستان کے دارالحکومت دوشانبے میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور جنگ زدہ ملک میں امن بحالی کے متعلق بھارت کے نظریے کو پیش کیا۔

جے شنکر منگل کو ہونے والی نویں ہارٹ آف ایشیا استنبول پروسیس (ایچ او اے آئی پی) وزارتی کانفرنس کے لئے تاجکستان کے دارالحکومت میں ہیں۔

جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ ہارٹ آف ایشیا آئی کانفرنس کے شروع ہونے سے پہلے صدر اشرف غنی کے ساتھ میٹنگ پر خوش ہوں۔ ہم نے امن بحالی کے متعلق اپنے نظریے کا اظہار کیا۔

گذشتہ ہفتے جے شنکر نے کہا تھا کہ بھارت واضح طور پر ایک خود مختار جمہوری اور جامع افغانستان کو دیکھنا چاہتا ہے جو اپنی اقلیتوں کے مفادات کو مدنظر رکھتا ہو۔

طالبان اور افغان حکومت 19 سال کی جنگ کو ختم کرنے کے لئے براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں جس میں دس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران ملک کے مختلف حصے تباہ و برباد بھی ہوئے ہیں۔

بھارت، افغانستان کے امن و استحکام میں ایک اہم اسٹیک ہولڈر رہا ہے۔ بھارت نے پہلے ہی ملک میں امداد اور تعمیر نو کی سرگرمیوں میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

بھارت ایک قومی امن اور مفاہمت کے عمل کی حمایت کرتا رہا ہے جو افغان زیرقیادت، افغان ملکیت اور افغان کنٹرول میں ہو۔

ایس او اے آئی پی وزارتی کانفرنس استنبول پروسیس کا ایک حصہ ہے۔ یہ ایک مستحکم اور پرامن افغانستان کے لئے سلامتی اور تعاون سے متعلق علاقائی اقدام ہے جو 2 نومبر 2011 کو ترکی میں شروع کیا گیا تھا۔

Last Updated : Mar 30, 2021, 12:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.