کورونا بحران کے دوران بھارت کی مدد کے لئے امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس اور آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ یو اے ای، بحرین، قطر، سعودی عرب اور ایران مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔
بھارت کو اس مشکل گھڑی میں مدد کرنے والے بڑے ممالک میں امریکہ، فرانس، آسٹریلیا، برطانیہ اور کناڈا شامل ہیں۔ وہیں یورپی ممالک میں نیدرلینڈ، سلوانیا، بلغاریہ، آئرلینڈ، اٹلی، سوئیڈن کے ساتھ یورپی کمیشن بھی بھارت کی امداد کے لئے آئے ہیں۔
خلیجی ممالک بھی بھارت کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین، قطر، سعودی عرب اور ایران بھی شامل ہیں۔
وہیں کیربین اور لیٹن امریکی ممالک میں بارباڈوس، سرینام، ڈومنک، پنامہ اور جمائیکا جیسے ممالک نے بھی بھارت کی مدد کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
بھارت کے پڑوسی ممالک جیسے بنگلہ دیش، افغانستان، مالدیپ، سری لنکا اور بھوٹان نے بھی بھارت کی مدد کی پیشکش کی ہے۔
وہیں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کمبوڈیا اور ویتنام بھی بھارت کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل اور فلسطین نے بھی بھارت کو مدد دینے کی بات کہی ہے۔
(یو این آئی)