دو ماہ کی بندش کے بعد، آخر کار دبئی میں جم خانے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، لیکن تمام جم خانے محض 50 فیصد کی صلاحیت کے استعمال کے اہل ہوں گے اور انہیں سماجی فاصلے کا لحاظ رکھنا ہوگا۔
کورونا وائرس کے خوف سے دبئی نے بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت دیگر عوامی مقات کے ساتھ جم خانوں کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔
روں ہفتے عرب امارت نے کچھ پابندیوں میں نرمی اختیار کی ہے، جس کے بعد سنیما گھروں اور کھیل کود کے مقامات کو بھی کھول دیا جائے گا۔
جم نیشن کے بانی لارین ہالینڈ نے بتایا کہ جم میں آنے والے سبھی کو دو میٹر کے سماجی فاصلے پر عمل کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ وہ جب بھی ایکسرسائز کریں تو ماسک کا استعمال کریں اور جہاں جائیں سینیٹائزر اور تولیہ ساتھ رکھیں۔
عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران شام کو 8 بجے سے 11 بجے تک نافذ کیے گئے کرفیو کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 32،000 سے زیادہ کورونا کسیز ہیں۔ ان میں سے 258 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔